Kolkata

بی جے پی نے چناﺅ کے پیش نظر نئی کمیٹی کی تشکیل کی

بی جے پی نے چناﺅ کے پیش نظر نئی کمیٹی کی تشکیل کی

بی جے پی کے پرانے اور سینئر لیڈر شمیک بھٹاچاریہ کو پہلے ہی ریاستی صدر منتخب کیا جا چکا ہے، اور اب ان کی قیادت میں نئی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ کل 12 افراد کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔ اس فہرست میں سابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نشیتھ پرامانک، منوج ٹگا اور رکن اسمبلی اگنی مترا پال شامل ہیں۔حال ہی میں ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے تاپس رائے کو بھی نائب صدر کے عہدے پر جگہ دی گئی ہے۔پارٹی میں نظر انداز کیے جانے کا شکوہ کرنے والے راجو بنرجی کو بھی نئی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔بی جے پی نے اس نئی کمیٹی کے ذریعے 2026 کے انتخابی معرکے کے لیے اپنی تنظیمی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments