Kolkata

بی جے پی نے اسمبلی سے واک آوٹ کیا اور احتجاج کیا

بی جے پی نے اسمبلی سے واک آوٹ کیا اور احتجاج کیا

کولکتہ16جون : ریاستی اسمبلی میں پیر کی صبح ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اجلاس کے وسط میں ہی بی جے پی واک آوٹ کر گئی۔ پھر احتجاج جاری رہا۔ بی جے پی ایم ایل اے آج 12:07 بجے واک آوٹ کر گئے۔اسمبلی ذرائع کے مطابق، ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی نے ریاست کے ٹوٹے ہوئے تعلیمی نظام، سڑکوں پر بے روزگار لوگوں کی صورتحال، اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پر اسمبلی میں بحث کے لیے اسپیکر بیمن بنرجی کو تحریک التواءپیش کی۔ لیکن بی جے پی کی تحریک التواء کو اسپیکر نے مسترد کر دیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ اس معاملے پر بات کرنا ممکن نہیں کیونکہ یہ زیر سماعت معاملہ ہے۔ تب ہی پارہ چڑھ گیا۔ بی جے پی ایم ایل اے نے نعرے لگائے۔ کمارگرام کے ایم ایل اے منوج اوراو نے احتجاج کی قیادت کی۔ اس کے بعد اسپیکر نے بی جے پی ایم ایل اے کو معطل کردیا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments