Kolkata

راکیش سنگھ ، فرہا د حکیم کے خلاف بی جے پی کے ٹکٹ پر چناﺅ لڑسکتے ہیں

راکیش سنگھ ، فرہا د حکیم کے خلاف بی جے پی کے ٹکٹ پر چناﺅ لڑسکتے ہیں

بی جے پی لیڈر راکیش سنگھ کی ہائی کورٹ سے ضمانت، فرہاد حکیم کے خلاف بی جے پی کے ٹکٹ پر امیدوار بن سکتے ہیں۔ انتخابات سے قبل بی جے پی لیڈر راکیش سنگھ کو ضمانت مل گئی ہے۔ آج پیر کے روز کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس کوشک چندا کے بنچ نے انہیں ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دی۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو بی جے پی لیڈر کل یعنی منگل کو جیل سے رہا ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب ہائی کورٹ سے ضمانت ملتے ہی راکیش نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے لکھا، "ستیہ میو جیتے" (سچ کی جیت ہوتی ہے)۔ ساتھ ہی اس پوسٹ میں بی جے پی لیڈر نے ریاست کے وزیر اور کلکتہ پورٹ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم کو نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی نے ابھی تک اس حلقے سے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ انتخابات سے قبل راکیش کی ضمانت منظور ہونے سے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا بی جے پی اب انہیں کلکتہ پورٹ سے امیدوار بنائے گی؟

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments