کولکتہ میں واقع ’6 مرلی دھر سین لین‘ کئی دہائیوں سے مغربی بنگال کی سیاست کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔ آج یہ پتہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی ہیڈکوارٹر کے طور پر مشہور ہے، لیکن اس گلی کے نام کا تعلق بی جے پی یا سنگھ پریوار سے نہیں بلکہ کولکتہ کی ایک قدیم اور معزز شخصیت سے ہے۔کولکتہ کے ماہر تاریخ ہری پد گوسوامی کے مطابق، مرلی دھر سین کا تعلق بنگال کے ایک بااثر خاندان سے تھا۔ وہ رام کمل سین کے بیٹے تھے۔ (واضح رہے کہ رام کمل سین بنگال کی نشا? ثانیہ کے اہم ستونوں میں سے ایک تھے)۔انہوں نے 1850-52 کے دوران مشہور ہندو کالج (موجودہ پریسیڈنسی یونیورسٹی) سے تعلیم حاصل کی۔ وہ اس وقت کی سپریم کورٹ کے ابتدائی بنگالی اٹارنیز میں سے ایک تھے۔ وہ مشہور اٹارنی فرم 'اوکمی اینڈ بیرو' کے شراکت دار بھی تھے۔برطانوی دور حکومت میں مرلی دھر سین نے کولکتہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا: وہ کولکتہ کے اعزازی مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز رہے۔وہ کولکتہ میونسپلٹی (موجودہ KMC) کے کمشنر بھی رہے۔ کولکتہ کی ترقی، تعلیم اور ثقافتی سرگرمیوں میں ان کے نمایاں تعاون کی وجہ سے برطانوی حکومت نے ان کے اعزاز میں اس گلی کا نام 'مرلی دھر سین لین' رکھا تھا۔ یہ گلی چترنجن ایونیو اور مہاتما گاندھی روڈ کے سنگم کے قریب واقع ہے اور 62 نمبر بھوانی چرن دت لین سے شروع ہوتی ہے۔ مقامی تاریخ دانوں کے مطابق، یہ علاقہ کبھی علم و ادب اور تہذیب کا گہوارہ تھا اور مرلی دھر سین اس تہذیب کے بڑے سرپرستوں میں شمار ہوتے تھے۔
Source: PC-tv9bangla
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی