Kolkata

اپنے ہی جلوس پر حملہ کرنے کے الزام میں بی جے پی کے تین ورکر گرفتار

اپنے ہی جلوس پر حملہ کرنے کے الزام میں بی جے پی کے تین ورکر گرفتار

کولکاتا28مارچ :باسنتی میں ہونے والی بدامنی کے واقعے میں بی جے پی کے 3 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ حملہ بی جے پی کے جلوس پر ہوا، تو پھر بی جے پی کے کارکن ہی کیوں گرفتار ہوئے؟واقعہ اس وقت پیش آیا جب باسنتی میں بی جے پی امیدوار وکاس سردار انتخابی مہم کے لیے نکلے ہوئے تھے۔ الزام ہے کہ مہم کے دوران اچانک حملہ کر دیا گیا۔ اس ہنگامہ آرائی میں پولیس اہلکاروں کو سڑک پر گرا کر زدوکوب کیا گیا، جس میں خود سب انسپکٹر شدید زخمی ہوئے، جبکہ مزید 5 کانسٹیبل بھی حملے کی زد میں آئے۔ بنگال کی انتخابی سیاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان باسنتی سے یہ تصویر سامنے آئی ہے۔ اس پورے واقعے میں اب تک مجموعی طور پر آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments