Kolkata

بی جے پی امیدوار تاپس رائے پر اجازت کے بغیر ہاﺅسنگ کمپلکس میں داخل ہونے کا الزام

بی جے پی امیدوار تاپس رائے پر اجازت کے بغیر ہاﺅسنگ کمپلکس میں داخل ہونے کا الزام

شمالی کولکتہ کے مانک تلہ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار تاپس رائے کے خلاف بغیر اجازت ہاوسنگ کمپلیکس میں داخل ہو کر انتخابی مہم چلانے کے الزام میں پھول بگان تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے پھول بگان کے وارڈ نمبر 31 میں واقع دو ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مکینوں کا الزام ہے کہ تاپس رائے اپنے حامیوں کے ساتھ زبردستی کمپلیکس میں داخل ہوئے اور مہم چلائی۔ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ جب سیکیورٹی گارڈز نے انہیں قواعد و ضوابط کا حوالہ دے کر روکنے کی کوشش کی، تو بی جے پی امیدوار نے ان کی بات نہیں مانی۔ الزام ہے کہ انہوں نے گارڈز کو دھمکیاں دیں اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔بی جے پی امیدوار تاپس رائے نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے:یہ ان کے خلاف ایک سیاسی سازش ہے۔وہ ایک سینئر سیاستدان ہیں اور تمام انتخابی ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کسی عام شہری یا سیکیورٹی گارڈ کو ڈرانے دھمکانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments