Kolkata

بی جے پی ابھیشیک کا کچھ نہیں کرے گی ،ترنمول کے لوگ ہی انکا بندوبست کریں گے: تاپس رائے

بی جے پی ابھیشیک کا کچھ نہیں کرے گی ،ترنمول کے لوگ ہی انکا بندوبست کریں گے: تاپس رائے

مانک تلہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے تاپس رائے نے اسمبلی میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اپنی تقریر کے دوران ترنمول کانگریس اور ابھیشیک بنرجی پر سخت زبانی حملہ کیا ہے۔ اسپیکر کے انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بنگال کے سیاسی حالات اور انتخابی تشدد پر کھل کر بات کی۔عوام اور پارٹی ہی انجام تک پہنچائیں گے۔ ابھیشیک بنرجی کا نام لیے بغیر تاپس رائے نے کہا، "بی جے پی ان کا کچھ نہیں کرے گی، بلکہ عوام اور خود ترنمول کے لوگ ہی ان کا بندوبست کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ترنمول کے آل انڈیا جنرل سکریٹری نے بی جے پی امیدواروں کی ہڈیاں توڑنے کی دھمکی دی تھی۔ تاپس رائے نے چیلنج کرتے ہوئے کہا، "وہ اب باہر نکل کر دکھائیں۔ تاپس رائے نے کہا کہ ترنمول کے دور میں کوئی بھی الیکشن خون خرابے کے بغیر نہیں ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ترنمول دوبارہ اقتدار میں آتی، تو اب تک بی جے پی کے 150 کارکنوں کی لاشیں گر چکی ہوتیں۔سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مغربی بنگال "منحوسیت، گناہ اور خوف" سے آزاد ہو چکا ہے۔نو منتخب اسپیکر رتھیندر بوس سے مخاطب ہو کر انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایوان کے اندر کسی بھی قسم کے ملک دشمن نعروں پر قانون بنا کر پابندی لگائی جائے۔ ان کی اس تجویز کی وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے میز تھپتھپا کر حمایت کی۔ممتا بنرجی کے ہائی کورٹ میں وکیل کے لباس میں پیش ہونے پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "کل کوئی ہائی کورٹ گیا تھا (وکیل بن کر)۔ تاپس رائے، جو پہلے ترنمول میں تھے، نے واضح کیا کہ اگر وہ کبھی بھی کسی انتخابی تشدد میں ملوث رہے ہوں تو انہیں جیل بھیج دیا جائے۔ انہوں نے اپنی تقریر کا اختتام "جے شری رام" اور "بھارت ماتا کی جے" کے نعروں سے کیا۔

Source: PC-tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments