Kolkata

بائیک اور اسکوٹر کے درمیان ہوئے تصادم میں دو نوجوان لڑکیاں ہلاک ہوگئیں

بائیک اور اسکوٹر کے درمیان ہوئے تصادم میں دو نوجوان لڑکیاں ہلاک ہوگئیں

کولکتہ کے علاقے میں بائیک اور اسکوٹر کے درمیان ہونے والے ایک المناک تصادم میں دو نوجوان لڑکیاں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں ہیں۔لال بازار (کولکتہ پولیس ہیڈ کوارٹر) کے ذرائع سے موصولہ تفصیلات درج ذیل ہیں۔ہلاک شدگان کے نام ریانہ سنگھ (19 سال) اور وِدیا گرونگ (19 سال)ہیں۔ دونوں لڑکیاں کھِدر پور کے کارل مارکس سرنی کی رہائشی تھیں۔اس حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے۔اس حادثہ میں دیگر تین لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں ، ان کے نام ،سیکت شکدار،محمد آزاد الدین اور وشال مانجھی ہیں۔یہ تینوں زخمی اس وقت ایس ایس کے ایم ہسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں زیرِ علاج ہیں۔ پولیس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments