Kolkata

بنگال پر بی جے پی اور آر ایس ایس کی اتنی گہری نظر کیوں ہے؟بنگال میں یہ لوگ اپنا کیا مستقبل ڈھونڈ رہے ہیں؟

بنگال پر بی جے پی اور آر ایس ایس کی اتنی گہری نظر کیوں ہے؟بنگال میں یہ لوگ اپنا کیا مستقبل ڈھونڈ رہے ہیں؟

اسمبلی چناﺅ میں کامیابی حاصل کرکے بی جے پی نے بنگال پر قبضہ کر لیا۔ اقتدار میں آنے کے فوراً بعد ان لوگوںنے غیر قانونی تعمیرات کے نام پرتوپسیا میں مسلمانوں کے گھروں کا اجاڑنا شروع کردیا۔ ہائی کورٹ میں مقدمہ کرکے اسے کسی طرف تھوڑے دنوںکےلئے رکوا یا گیا۔ دوسری طرف قربانی میں گائے کی قربانی پر پابندی لگادی۔ راستے پر نماز روک دی۔ مائک کی آواز کم کرادی۔چناﺅ سے قبل ایس آئی آر کرکے لاکھوں کے نام اڑا دیئے۔ ان میں ستائس لاکھ نام خالص مسلمانوں کے تھے۔ جتنے نام اڑائے گئے اتنے ہی فرق سے بی جے پی چناﺅ میںکامیابی حاصل کی۔ابھی ان لوگوں نے مردم شماری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مردم شماری بھی ایس آئی آر کی طرف آن لائن ہوگی۔ اب اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیا ہونے والا ہے۔دوسری طرف چند لوگوں کام دھام کے چکر میں غیر قانونی طریقے سے یہاں آجاتے تھے ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ادھر مودی نے اس بار انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پربنگال میں یوگا ڈے منانے کا فیصلہ کیاہے۔دوسری طرف ریاستی حکومت نے بی ایس ایف کو ایک بڑی زمین دے دی ہے۔اقتدار میں آنے کے فوراً بعد تیزی کے ساتھ اس طرح سے کام کرنے سے اندازہ نہیں لگتا ہے کہ یہ لوگ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل نے مودی کی قیادت والی ہندوستان کی تعریف کی ہے۔ بنجامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہندوستان اسرائیل کی جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں۔یہ تمام چیزیں کس جانب اشارہ کرتاہے۔بی جے پی بنگال کو فتح کرکے کیا کرنا چاہتی ہے؟آنے والا وقت ہی اس کا جواب دے سکتاہے۔

Source: PC-anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments