یکم اگست سے مغربی بنگال میں 100 دن کا کام شروع کیا جائے گا۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو یہ حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ مرکز 100 دن کا کام شروع کرنے کے لیے کوئی بھی شرط لگا سکتا ہے۔ لیکن کام روکا نہیں جا سکتا۔ بدھ کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس شیوگننم اور جسٹس چیتالی چٹوپادھیائے داس کی ڈویڑن بنچ اس سلسلے میں کیس کی سماعت کر رہی تھی۔ عدالت نے یہ حکم وہیں دیا۔ ریاست میں گزشتہ تین سالوں سے 100 دن کا کام بند ہے جس پر بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے۔ لیکن مرکزی حکومت نے اس پروجیکٹ کے لیے درکار رقم روک دی ہے۔ الزام ہے کہ مغربی بنگال میں 100 دن کے کام کے لیے مرکز کی طرف سے دی گئی رقم سے بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے۔ حقیقی فائدہ اٹھانے والوں کو اس رقم سے محروم کر کے دوسروں کے بینک کھاتوں میں بھیج دیا گیا۔ اس بنیاد پر مرکز نے اس ریاست میں 100 دن کے کام کے لیے مختص رقم کو روک دیا تھا۔
Source: Mashriq News service
بیٹا ایران میں ہے، جنگ سے بشیر ہاٹ میں رہنے والے خاندان کی نیند اڑی
کالی گنج ضمنی انتخابات کے دوران کشیدگی،بی جے پی امیدوار اور پریزائیڈنگ آفیسر کے درمیان زبردست تنازعہ
دو کز ن بھائی کی جنسی ہوس کا شکار لڑکی کی خودکشی کے 53 دن بعد وائرل ویڈیو میں راز کھلا
چچا پر صرف 7 سال کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام،ملزم کو چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
بانکوڑہ : مانسون شروع ہوتے ہی ندیاں ایک کے بعد ایک بہہ رہی ہیں، کئی پل زیر آب
ٹی ایم سی کے سابق ایم پی کی ذات پات کی بنیاد پر بدسلوکی کی کا ٹیچر پر الزام ، عدالت نے ٹیچر جوڑے کو قصوروار ٹھہرایا
مدنا پور ضلع کے گوپال پور گاﺅں میں شراب نوشی پر بیس ہزارروپے پر جرمانہ عائد
بس ،بائیک سوار کو بچانے کی کوشش میں ٹکرا گئی، 1 ہلاک، 29 زخمی
بارش بڑھنے پر ڈی وی سی جلد بازی میں پانی چھوڑ رہا ہے
سو ٹن ہلسا جال میں پھنس گئیِ ماہی گیروں کے مایوس چہروں پر خوشی