Bengal

بچے کے قتل کے الزام میں ماں گرفتار

بچے کے قتل کے الزام میں ماں گرفتار

نارتھ 24 پرگنہ18جون : ماں پر غیر ازدواجی تعلقات کی وجہ سے ڈھائی سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا الزاملگا یا گیا ہے۔۔ پولیس نے ملزم خاتون کو اس کے شوہر کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کر لیا ہے۔ سنسنی خیز واقعہ شاسن میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار عورت کا نام میتا ہلدار ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28 سالہ میتا ہلدر ہگلی میں رہتی ہے۔ کچھ سال پہلے، اس کی شادی ہگلی کے بھدریشور میں ابھیجیت ہلدار سے ہوئی تھی ۔ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ بیٹا اریجیت صرف 2 سال 4 ماہ کا ہے۔ شاسن کے ایک نوجوان کی میتا سے فیس بک کے ذریعے ملاقات ہوئی۔ یہ شناسائی بعد میں محبت میں بدل گئی۔ غیر ازدواجی تعلقات کی وجہ سے میتا نے گھر چھوڑ دیا اور دو ہفتے قبل اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شاسن کے تہاٹا گاوں چلی گئی۔ پیر کی صبح میتا نے اپنے پڑوسیوں کو بتایا کہ اس کا 2 سال اور 4 ماہ کا بیٹا اس کے گھر کے قریب ایک تالاب میں گر گیا ہے۔ اس معاملے کا علم ہونے کے بعد متوفی بچے کے والد بھدریشور گئے اور میتا ہلدار کے خلاف شاسن پولیس اسٹیشن میں قتل کی شکایت درج کرائی۔ابھیجیت نے دعویٰ کیا کہ میتا نے اس کے بیٹے کو تالاب میں پھینک کر قتل کیا تھا۔ شکایت کی بنیاد پر، شاسن پولیس اسٹیشن نے پیر کی رات ملزم میتا ہلدر کو اپنے ہی بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ میتا اور اس کے بوائے فرینڈ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments