کولکتہ کو اڑانے کی مبینہ دھمکیوں کے معاملے پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی خاموشی پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سوالات کے بعد، بالآخر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس معاملے پر لب کشائی کی ہے۔ منگل کو بیرک پور میں ایک انتخابی جلسے کے دوران راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو 1971 کی جنگ یاد دلاتے ہوئے سخت وارننگ دی کہ اگر بنگال کی طرف نظر اٹھائی گئی تو پاکستان کے لاتعداد ٹکڑے ہو جائیں گے۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو 55 سال پہلے کا واقعہ نہیں بھولنا چاہیے۔ جب انہوں نے بنگال (مشرقی پاکستان) کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تھا، تو اس کے نتیجے میں پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا—ایک پاکستان اور دوسرا بنگلہ دیش۔انہوں نے مزید کہا، ”اگر اب انہوں نے دوبارہ بنگال کی طرف دیکھنے کی جرات کی، تو ان کا کیا حال ہوگا، اس کا مستقبل لکھا جا چکا ہے۔ وقت آنے پر انہیں سمجھ آ جائے گا۔ اس بار ان کے کتنے ٹکڑے ہوں گے، یہ تو خدا ہی جانتا ہے۔“ بیرک پور میں بی جے پی کے روڈ شو کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ہندوستان اپنی سالمیت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی