Kolkata

بنگال کے اگلے وزیر اعلیٰ کون ہوں گے؟ اس سوال کو لے کر سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے

بنگال کے اگلے وزیر اعلیٰ کون ہوں گے؟ اس سوال کو لے کر سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے

بنگال کے اگلے وزیر اعلیٰ کون ہوں گے؟ اس سوال کو لے کر سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے۔ کیشو بھون (آر ایس ایس ہیڈ کوارٹر) میں ہونے والی حالیہ میٹنگز اور دہلی میں جاری مشاورت کے بعد کئی اہم نام سامنے آ رہے ہیں۔ اس بار بی جے پی کی حکمت عملی میں نہ صرف وزیر اعلیٰ بلکہ ایک یا دو نائب وزرائے اعلیٰ کا تصور بھی شامل ہے۔شبھیندو ادھیکاری: نندی گرام اور جنوبی بنگال کے حامی انہیں 'مٹی کا بیٹا' قرار دے کر وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔اتپل مہاراج: ذرائع کے مطابق آر ایس ایس کی جانب سے ان کا نام تجویز کیا جا سکتا ہے۔سنجیو سانیال: وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتصادی مشیر کا نام بھی اس دوڑ میں شامل ہے۔اگنی مترا پال: نائب وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں سب سے آگے مانی جا رہی ہیں۔ ان کی امت شاہ کے ساتھ دہلی میں طویل ملاقات کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔رتنا دیبناتھ (ابھیا کی ماں): آر جی کر واقعے کے بعد جذباتی لہر پر سوار ہو کر جیتنے والی رتنا دیبناتھ کو بھی کابینہ میں جگہ ملنے کا قوی امکان ہے۔ ممکنہ کابینہ اور قلمدان نام حلقہ انتخاب ممکنہ وزارت سوپن داس گپتا راس بہاری وزیر تعلیم نیشیت پرامانک کوچ بہار ترقی شمالی بنگال شنکر گھوش سلی گڑی ترقی شمالی بنگال / اہم محکمہ اشوک دنڈا موینا امور نوجوانان و کھیل رودرنیل گھوش شیب پور اطلاعات و ثقافت پیوش کانوریا راجر ہاٹ-نیو ٹاون وزیر صحت راجیش کمار (سابق IPS) جگتدل محکمہ داخلہ / پولیس سوربھ سکدر شمالی دم دم کابینہ کا حصہ بی جے پی شمالی بنگال کو اپنا مضبوط گڑھ مانتی ہے، اس لیے توقع ہے کہ نیشیت پرامانک اور شنکر گھوش جیسے لیڈروں کو بڑی ذمہ داریاں دے کر اس خطے کی اہمیت برقرار رکھی جائے گی۔ 9 مئی کو بریگیڈ پریڈ گراونڈ میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں ہی ان تمام قیاس آرائیوں پر مہر لگے گی اور بنگال کے نئے انتظامی ڈھانچے کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments