مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بڑا بازار کے ہول سیل بازار میں اس بار 'ابیرکی مانگ ایک الگ ہی سیاسی کہانی سنا رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کوئی سیاسی تجزیہ نہیں، بلکہ دکانداروں کا کاروباری تجربہ ہے۔ سبز اور زعفرانی میں سخت مقابلہ بڑا بازار کی 'کھینگرا پٹی' کے گوداموں میں ابھی سے ابیر کی بوریاں جمع ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ فی الحال سب سے زیادہ مانگ سبز ابیر کی ہے۔ تاجروں کو لگتا ہے کہ اگر ترنمول کانگریس دوبارہ جیتتی ہے، تو اسی رنگ کا جشن منایا جائے گا، اس لیے اس کا سب سے بڑا اسٹاک رکھا جا رہا ہے۔ زعفرانی رنگ بھی پیچھے نہیں ہے۔ بی جے پی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے تاجروں نے بھاری مقدار میں زعفرانی ابیر بھی جمع کر لیا ہے۔سرخ رنگ کی حالت پتلی ہے۔ ایک دکاندار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہولی کے وقت کا بچا ہوا سرخ ابیر ہی ابھی تک نہیں بکا، اس لیے نیا اسٹاک لانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تاجروں کی حکمت عملی خالصتاً "رجحان" پر مبنی ہے۔اس بار ہوا کا رخ کس طرف ہے، یہ سمجھنا مشکل ہے۔ اس لیے ہم نے سبز اور زعفرانی دونوں ابیر زیادہ رکھے ہیں۔""ایسا لگتا ہے کہ میدانِ جنگ میں لیفٹ (سرخ رنگ) کہیں ہے ہی نہیں۔ اس لیے الگ سے سرخ ابیر جمع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ترنمول ہو یا بی جے پی، جیت جس کی بھی ہو، سبز اور زعفرانی کی ہی مانگ رہے گی۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی