Kolkata

بنگال بی جے پی اب ووٹ حاصل کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے

بنگال بی جے پی اب ووٹ حاصل کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے

کولکاتا10مارچ :بنگال بی جے پی اب ووٹ حاصل کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں پارٹی رہنما اب عام لوگوں کے گھروں میں جا کر پانی پی کر براہِ راست عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکمتِ عملی اب مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ دہلی کی قیادت نے ریاستی رہنماوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ بڑی شاہراہوں پر ریلیاں نکالنے کے بجائے دیہاتوں کی چھوٹی گلیوں میں داخل ہوں اور ووٹرز کے ساتھ گھل مل کر 'پریورتن یاترا' (تبدیلی کا سفر) کا مقصد سمجھائیں۔اس نئی مہم کے تحت رہنما دیہاتیوں کے گھروں میں داخل ہو کر پینے کے لیے پانی مانگ رہے ہیں اور باتوں باتوں میں بی جے پی کا منشور بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ووٹرز کے مسائل بھی سن رہے ہیں۔ پارٹی قیادت کا ماننا ہے کہ صرف اشتہارات یا پمفلٹ تھمانے سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ حکمتِ عملی کسی حد تک کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کے اس پرانے طریقے سے مشابہت رکھتی ہے جو وہ اپنے عروج کے دور میں استعمال کرتی تھی۔اس خاموش مہم کے تحت اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ چھوٹی میٹنگز کی جا چکی ہیں۔'پریورتن یاترا' کے تحت ریاست میں 9 مختلف مقامات سے رتھ چل رہے ہیں جو 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔یہ یاترا 250 اسمبلی حلقوں سے گزرے گی اور اس دوران 300 سے زائد چھوٹے جلسے منعقد کیے جائیں گے۔دہلی کی قیادت نے پارٹی کے عوامی نمائندوں اور رہنماوں کو روزانہ کا 'ہوم ٹاسک' بھی دیا ہے:ہر رہنما کو روزانہ کم از کم پانچ بوتھس کا دورہ کرنا ہوگا۔وہاں کارکنوں کے ساتھ بیٹھک کرنی ہوگی۔محلے یا گاوں کے لوگوں کو سمجھانا ہوگا کہ بی جے پی کے آنے سے انہیں کن مرکزی اسکیموں کا فائدہ ملے گا۔رہنماوں کو اس گاوں کے مقامی مشہور مندر میں جا کر پوجا کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments