Kolkata

بزم خادم الحجاج خضر پور کی جانب سے عازمین حج کو الوداعیہ دیا گیا

بزم خادم الحجاج خضر پور کی جانب سے عازمین حج کو الوداعیہ دیا گیا

بزم خادم الحجاج خضر پور کی جانب سے اس سال حج پر جانے والے عازمین حج کو فیئر ویل دیا گیا ۔خضرپور اور اطراف کے سینکٹروں عازمین حج اس موقع پر موجود تھے۔انہیں پھولوں کا ہار پیش کرکے ان کا سواگت کیا گیا ۔انہیں حاجی گمچھا، بیگ ، جائے نماز، جوتا رکھنے کا بیگ سمیت مختلف تحائف دے کران کا خیر مقدم کیا گیا ۔سبھی کےلئے اس موقع پر طعام کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ کافی تعداد میں عازمین حج اپنے اہل و عیال کے ساتھ یہاں موجود تھے۔ ادارہ کو اس کام کو کرتے کرتے چوبیس سال ہوگئے۔ یعنی گزشتہ چوبیس برسوں سے حج پر جانے والوں کا فیئر ویل دیا جارہا ہے۔ آئندہ سال سلور جبلی منایا جائے گا۔اس ادارے کے ساتھ کافی لوگ دینی جذبات کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔اور ادارے کی جانب سے عازمین حج کی بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں۔خدمت کرنے والوں میں ایک بڑا نام پرویز اختر صابر صاحب کا ہے جو اس ادارے کے جنرل سکریٹری ہیں اور صرف اس پروگرام کا کامیاب بنانے کےلئے سال بھر تگ و دود کرتے رہتے ہیں۔ پروگرام کی کامیابی کا سارا دارومدار ان کے کاندھوں پر ہے۔ ان کے علاوہ ہائی ٹیک کمپنی کے مالک مرحوم رہا ب الدین صاحب کے بھائی جہانگیر صاحب جو اس ادارے کے صدر بھی ہیں اور ادارے کے اس کام کو بحسن و خوبی انجام دینے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے میںلگے رہتے ہیں۔اس سال بھی خضر پور میں واقع حاجی محمد محسن ہال میں خضرپور سمیت اطراف کے عازمین حج کو الوداعیہ دیا گیا۔اس موقع پر موجود عازمین حج کے من میں حج کے سلسلے میں کئی سوال چل رہے تھے ان لوگوں نے کئی سوال بھی کئے جس کا اطمینان بخش جواب مولانا بادشاہ صاحب نے دیا۔اس موقع پر ادارہ کے زیادہ تر ممبران موجود تھے۔ اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا گیا کہ ادارہ کے پچیس سال پورے ہورہے ہیں۔ اسے یادگار بنانے کےلئے عازمین حج کے الوداعیہ کے موقع پر خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ بہرحال یہ پروگرام شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اس موقع پرموجود ادارہ کے سکریٹری پرویز اختر صاحب اور صدر جہانگیر صاحب نے تمام مہمانوںکو شکریہ ادا کیا۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments