بارش میں مٹی کے مکان کی دیوار گرنے سے بچے کی موت طویل کشمکش کے بعد آباس کی پہلی قسط کی رقم ملی تھی اور کام بھی شروع ہوا تھا۔ لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر دوسری قسط نہ مل سکی۔ دوسری طرف، موسمِ برسات آ گیا۔ چنانچہ پورا خاندان مٹی کے خستہ و لرزتے ہوئے گھر میں ہی رہ رہا تھا۔ جس کا انجام خوفناک تھا۔ کئی دنوں کی بارش کے باعث منگل کی صبح ضلع بانکاڑہ کے شہر بشنو پور میں مٹی کے مکان کا ایک حصہ گر گیا۔ دیوار کے نیچے دب کر ایک بچے کی موت ہو گئی۔ یہ خاندان ضلع بانکاڑہ کے بشنو پور بلاک کی باکاڑہ گرام پنچایت کے آم ڈوہرا گاوں کا رہائشی ہے۔ طویل عرصے سے مرحوم بچے کے والد نمر خان اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ ایک خستہ و لرزتے مٹی کے مکان میں رہ رہے تھے۔ کئی درخواستوں کے بعد آباس یوجنا میں ان کا نام آیا۔ پہلی قسط کے 60 ہزار روپے تو مل گئے، لیکن دوسری قسط کی رقم اب تک نہیں آئی۔ اس لیے نئے مکان کی تعمیر ادھر ہی رک گئی۔ مجبوراً خطرناک جاننے کے باوجود بارش میں پورا خاندان اسی کچے گھر میں رہ رہا تھا۔ منگل کی صبح خاندان کے افراد ایک پڑوسی کے ساتھ گھر کے سامنے بیٹھے چائے پی رہے تھے۔ اچانک ایک زوردار آواز کے ساتھ گھر کی ایک دیوار گر گئی۔ ملبے کے نیچے ماہیدا خان، روما خان، پڑوسی ریا چودھری اور چھوٹا تامیم دب گئے۔ چیخ و پکار سن کر گاوں والے دوڑے آئے۔ طویل کوشش کے بعد چاروں کو نکال کر بشنو پور سپر اسپیشلٹی ہسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے 2 سالہ تامیم کو مردہ قرار دے دیا۔ زخمی تینوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی