Bengal

بارش کے درمیان مغربی بنگال کے کالی گنج سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری

بارش کے درمیان مغربی بنگال کے کالی گنج سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری

کولکاتہ، 19 جون:) مغربی بنگال میں خراب موسم اور بارش کے باوجود نادیہ ضلع کی کالی گنج اسمبلی سیٹ پر جمعرات کی صبح سات بجے سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 13 پنچایت علاقوں میں پھیلے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز پر مرکزی مسلح افواج کی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج صبح سات بجے سے شروع ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخاب میں ابتدائی گھنٹوں میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد کم دیکھی گئی۔ شام پانچ بجے تک 2.5 لاکھ سے زائد ووٹرزاپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ ضمنی انتخاب میں برسراقتدار ترنمول کانگریس، اہم اپوزیشن پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس-بائیں بازو اتحاد کے درمیان سہ فریقی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ترنمول کانگریس کی امیدوار علیفہ احمد، بی جے پی کے آشیش گھوش اور کانگریس کے امیدوار کابل الدین شیخ اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ کالی گنج اسمبلی سیٹ کی نمائندگی علیفہ کے والد نے ایک دہائی تک کی تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ترنمول کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی نصیر الدین احمد کی وفات کے باعث یہ سیٹ خالی ہوئی تھی اور ضمنی انتخاب کی ضرورت پڑی۔ ترنمول کانگریس کی 28 سالہ امیدوار علیفہ نے صبح ووٹ ڈال کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی کل 252,670 ووٹرز میں سے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ یقینی بنائے گی۔ اس سیٹ پر 130,363 مرد اور 122,303 خواتین ووٹرز ہیں جو آج اپنےحق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ضمنی انتخاب کو پرامن اور شفاف طریقے سے یقینی بنانے کے لیے مرکزی مسلح افواج کی 14 کمپنیاں اور ریاستی پولیس کے 700 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ 20 کوئیک رسپانس ٹیم اور ریپڈ ایکشن فورس کی چھ ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments