Kolkata

بانکڑا میں ٹی ایم سی کے دفتر کی چھت پر بی جے پی کا جھنڈا، جگہ جگہ قبضے کے الزامات

بانکڑا میں ٹی ایم سی کے دفتر کی چھت پر بی جے پی کا جھنڈا، جگہ جگہ قبضے کے الزامات

بانکڑا میں ٹی ایم سی کے دفتر کی چھت پر بی جے پی کا جھنڈا، جگہ جگہ قبضے کے الزامات ووٹوں کی گنتی کے دوران ریاست کے مختلف حصوں میں بی جے پی کارکنوں کی جانب سے ترنمول کانگریس کے دفاتر پر حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ بانکڑا، برانگر اور جمال پور جیسے علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پیر کی دوپہر کوتل پور اسمبلی حلقہ کے کھیری گاوں میں ٹی ایم سی کے دفتر پر قبضے کو لے کر شدید ہلچل مچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گنتی کے ساتویں راونڈ کے بعد بی جے پی امیدوار کی برتری کی خبر سنتے ہی کارکن مشتعل ہو گئے۔ الزام ہے کہ بی جے پی کارکنوں نے دفتر میں داخل ہو کر دیواروں پر ٹی ایم سی کی لکھائی مٹا کر بی جے پی کا انتخابی نشان بنا دیا اور عمارت پر زعفرانی جھنڈا لہرا دیا۔ برانگر کے وارڈ نمبر 15 میں بھی ٹی ایم سی کے دفتر پر قبضے کا الزام سامنے آیا ہے۔یہاں حکمراں جماعت کے دفتر کو آگ لگانے کا الزام بی جے پی پر لگایا گیا ہے۔بی جے پی نے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے، تاہم کئی مقامات پر بی جے پی کارکنوں کو جیت کے جشن میں رنگ (ابیر) اڑاتے ہوئے دیکھا گیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments