Kolkata

بنگلہ دیشی ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے میں سختی برتے گا

بنگلہ دیشی ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے میں سختی برتے گا

کولکاتا30مئی :جنوبی کولکتہ کے علاقے کالی گھاٹ سے ایک بنگلہ دیشی کی گرفتاری کے بعد ریاستی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔ فرضی آدھار کارڈ بنانے سے شروع کر کے بنگلہ دیش کے رہنے والے آزاد شیخ جس طرح سے کولکتہ میں ایک کے بعد ایک فرضی شناختی کارڈ بنا کر گزشتہ چند سالوں سے رہ رہے ہیں، اس نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ کیونکہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس کوئی بھی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کو جمع کرائے گئے دستاویزات کی صداقت کی تصدیق کرنے کا کوئی موقع یا ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اس بات پر سخت پریشان ہیں کہ مستقبل میں جعلی دستاویزات کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے رجحان کو کیسے روکا جائے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments