بالی وڈ سپر اسٹار گووند ارجن آہوجا المعروف گووندا کو اپنی رہائش گاہ پر اپنے ہی ریوالور سے گولی لگ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کروادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا جب 60 سالہ اداکار اور سیاسی جماعت شیو سینا کے رہنما واقعے کے وقت اپنے جوہو والے گھر میں اکیلے تھے۔ اداکار کے مینیجر ششی سنہا نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ہمارا کلکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔ ششی سنہا کے مطابق لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا، یہ خدا کی سے ہے کہ گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔ مینیجر نے مزید بتایا کہ اسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گووندا 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو کے طور پر بےحد مقبول تھے۔ گووندا کی مقبول سپر ہٹ فلموں میں آنکھیں (1993)، راجا بابو (1994)، قُلی نمبر 1 (1995)، دیوانہ مستانہ (1997)، دُلہے راجہ (1998)، بڑے میاں چھوٹے میاں (1998)، اناڑی نمبر 1 (1999) اور جوڑی نمبر 1 (2001) شامل ہیں۔ 2000 کی دہائی میں انہوں نے بھاگم بھاگ (2006)، پارٹنر (2007) اور لائف پارٹنر (2009) جیسی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟