بھاجپائیوں نے وزنی اینٹ سے مارکر ششی پانجہ کو زخمی کر دیا کولکتہ 14مارچ : ریاست کی وزیر برائے بہبودِ خواتین و اطفال ششی پانجا زخمی ہو گئی ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ بی جے پی کے حمایت یافتہ غنڈوں نے انہیں نشانہ بنا کر وزنی اینٹ پھینکنے کی کوشش کی۔ اینٹ ان کے پیٹ پر لگی، جو انہوں نے میڈیا کے سامنے دکھائی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم کے جلسے کے لیے باہر سے لوگ کرائے پر لائے جا رہے ہیں، جنہوں نے ان پر اور ان کے گھر پر حملہ کیا۔سنیچر کی دوپہر بریگیڈ میں وزیر اعظم کا جلسہ ہے۔ مختلف علاقوں سے بی جے پی کارکنان بریگیڈ کی طرف روانہ ہو رہے تھے۔ اسی دوران اچانک گریش پارک کا علاقہ کشیدہ ہو گیا اور وزیر ششی پانجا کے گھر کے سامنے کا علاقہ میدانِ جنگ بن گیا۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ وہ بسوں میں بیٹھ کر مودی کے جلسے کی طرف جا رہے تھے کہ ترنمول کے حمایت یافتہ شرپسندوں نے ان کی بس پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ اس واقعے میں بی جے پی لیڈر تموگھنو گھوش سمیت کئی کارکن زخمی ہوئے۔ دوسری طرف ششی پانجا کا موقف ہے کہ بی جے پی نے ہی ان پر پہلا حملہ کیا۔ ترنمول کارکنوں کو زدوکوب کیا گیا۔ وزیر نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے حمایت یافتہ بیرونی غنڈے بسوں میں بم اور بوتلیں بھر کر لا رہے تھے۔ انہوں نے ہی ان پر حملہ کیا اور ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ ششی نے کہا، "میرا گھر سڑک پر ہے۔ بی جے پی کے غنڈوں نے ہمارے گھر پر حملہ کیا۔ وہ قاتل ہیں۔ انہوں نے اینٹوں، بوتلوں اور لاٹھیوں سے ہمارے ترنمول کانگریس کے حامیوں کو مارا ہے۔ مجھے بھی مارا ہے۔ یہ صرف غنڈے نہیں بلکہ قاتل ہیں۔ ان کی ہمت دیکھیں... یہ وزیر اعظم کے جلسے میں جا رہے ہیں۔ ان کی بسوں میں اینٹیں، بم اور بوتلیں بھری ہوئی ہیں۔ میرے ترنمول کے ساتھی زخمی ہیں۔ کسی کو ہسپتال اور کسی کو نرسنگ ہوم بھیجا ہے۔ انہوں نے پیچھے کی گلی میں جا کر پولیس کو مارا، خاتون پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور ہمارے کونسلر پر بھی حملہ کیا۔ یہ بنگال کے نہیں بلکہ باہر سے لائے گئے غنڈے اور قاتل ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے کہا، "'بائیکاٹ بی جے پی' کے فلیکس دیکھ کر انہوں نے پھاڑ دیے۔ ترنمول والے وہ فلیکس دوبارہ لگا رہے تھے کہ بی جے پی والوں نے بس سے اتر کر ترنمول کارکنوں کو مارنا شروع کر دیا۔ پھر ہم نے احتجاج کیا۔ اس کے بعد بی جے پی نے اینٹیں اور پتھر برسائے۔ وہ جنگ جیسی صورتحال تھی۔ میں تو زخمی ہوں، آئی ایم انجرڈ (I am injured)۔ وہ قاتل ہیں، مجھے اندر کھینچ لیا گیا۔ ایک وزنی اینٹ میرے پیٹ پر لگی ہے۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی