بھاجپائیوں نے مہوا مترا کو گھیر کر احتجاج کیا ، ا نڈے اور پتھر پھینکے ترنمول ایم پی مہوا مائیترا کو ندیا میں احتجاج کے سامناکرنا پڑا۔ انہیں نشانہ بنا کر انڈے اور پتھر پھینکے گئے۔ بدھ کو دوپہر میں ندیا کے کالی گنج میں نیشنل ہائی وے کے کنارے ترنمول دفتر میں مہوا نے ملاقات کی تھی۔ ان کے ساتھ پارٹی کے متعدد رہنما اور کارکن بھی تھے۔ الزام ہے کہ مہوا کی ملاقات جاری تھی کہ ترنمول دفتر کے سامنے بی جے پی کے چند کارکن اور حامی جمع ہو گئے۔ انہوں نے کرشنا نگر کی ترنمول سانسد مہوا کے خلاف نعرے لگانے شروع کر دیے۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ مہوا جب گاڑی سے اتر کر پارٹی دفتر میں داخل ہو رہی تھیں تو چند لوگوں نے انہیں کالے جھنڈے دکھائے۔ 'کون ہے، سامنے آ' کہہ کر ترنمول سانسد دفتر کے اندر چلی گئیں۔ اس کے فوراً بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ دفتر کی دوسری منزل سے مہوا نے فیس بک لائیو شروع کر دیا۔ ان کا الزام تھا کہ بی جے پی رہنما اور کارکن یہ سب کر رہے ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ مہوا کی فیس بک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری منزل کی کھڑکی کو نشانہ بنا کر انڈے، پتھر اور حتیٰ کہ گوبر پھینکا جا رہا ہے۔ مہوا خود بھی انڈے کے حملے سے بچ نہیں سکیں۔ واقعے کی خبر ملتے ہی کالی گنج تھانے کے چار پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، لیکن وہ صورتحال پر قابو نہیں پا سکے۔ آخر کار موقع پر مرکزی فورس پہنچ گئی، جو صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم کشیدگی ابھی تک ختم نہیں ہوئی۔ بی جے پی کی مہیلا مورچہ کی چند کارکنان ابھی بھی ترنمول دفتر کے سامنے احتجاج کر رہی ہیں۔ دفتر کے سامنے ترنمول کی چند خواتین کارکنان بھی موجود ہیں، جو جوابی نعرے لگا رہی ہیں۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی