ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن کی اداکار سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن کو سلمان خان کے ساتھ کھڑے اور گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں سلمان خان اور آرادھیا کے ساتھ ایشوریا رائے بھی نظر آ رہی ہیں۔ رہورٹس کے مطابق سلمان خان اور آرادھیا کی جعلی تصاویر ایک ایسے فنکشن کی ہیں جس میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تھی اور ایشوریا رائے بھی اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھیں۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر کو حقیقی سمجھ کر تعریف کی تاہم جلد ہی یہ بات سامنے آگئی کہ سلمان خان اور آرادھیا بچن کی تصاویر جعلی ہیں۔ دونوں کی تصاویر کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ سلمان خان اور ایشوریا رائے قریبی دوست رہ چکے ہیں اوربالی ووڈ میں دونوں کی شادی کے چرچے رہے ہیں تاہم ایشوریا رائے نے سلمان خان سے تعلقات ختم ہونے کے بعد امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی جس سے ان کی بیٹی آرادھیا ہے۔
Source: social media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟