Kolkata

ایران اسرائیل کشیدگی: کولکاتہ میئر کی فیملی سمیت کئی شخصیات مغربی ممالک میں پھنسے

ایران اسرائیل کشیدگی: کولکاتہ میئر کی فیملی سمیت کئی شخصیات مغربی ممالک میں پھنسے

کولکتہ، یکم مارچ : مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کولکاتہ کے میئر فرہاد حکیم کے اہل خانہ سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں، جبکہ فضائی حدود کی اچانک بندش اور سکیورٹی الرٹ کے بعد دیگر ہندوستانی شخصیات دبئی میں پھنس گئے ہیں۔ میئر فرہاد حکیم کی اہلیہ عصمت حکیم، بیٹی پریادرشنی حکیم اور پوتی نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مدینہ منورہ کا سفر کیا تھا۔ پریادرشنی کے مطابق یہ ان کا رمضان کے دوران مقدس شہر کا پہلا سفر تھا اور جب تنازع کی خبر آئی تو خاندان گزشتہ تین دنوں سے وہاں موجود تھا۔ ایک فیس بک لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پریادرشنی نے مدینہ کے تجربے کو بحران کے باوجود روحانی طور پر حوصلہ افزا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ دعا¶ں کے لیے جمع تھے جو مختلف زبانوں اور ثقافتوں کی نمائندگی کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اگرچہ ہم ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھتے ، پھر بھی ہر کوئی مدد کے لیے آگے بڑھتا ہے ۔ ہمدردی اور ایمان کا جذبہ بہت مضبوط ہے ۔" تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ جنگ جیسی صورتحال نے مقدس ماحول پر سایہ ڈال دیا ہے ۔ رمضان کے دوران ایران پر میزائل حملوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے امن کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ تشدد کے ذمہ داروں کو ہدایت ملے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ فی الحال وہاں محفوظ ہیں۔ دوسری جانب، بنگالی اداکارہ سبھاشری گنگولی مبینہ طور پر اپنے بیٹے یووان کے ساتھ دبئی میں پھنسی ہوئی ہیں۔ وہ بیٹے کے اسکول کی چھٹیوں کے باعث وہاں گئی تھیں، لیکن پہنچنے کے فوراً بعد صورتحال بگڑ گئی جس سے پروازیں معطل ہو گئیں۔ اداکارہ کے شوہر اور فلم ساز راج چکرورتی کے مطابق، سبھاشری اور بیٹا ہفتہ کو دبئی پہنچے تھے ، اسی دن تنا¶ بڑھ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ "وہ وہاں چھٹیاں منانے گئے ہیں لیکن کل سے صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے ۔ وہ ایک ہی جگہ تک محدود ہیں اور ہم فکر مند ہیں۔" راج چکرورتی نے بتایا کہ وہ 'پام جمیرا' ہوٹل میں مقیم ہیں اور ان کے ہوٹل کے قریب ہی ایک دھماکے کی اطلاع ملی تھی۔ حکام نے رہائشیوں اور سیاحوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "ہم فکر مند ہیں لیکن گھبرائے ہوئے نہیں، وہاں ہمارے دوست اور رشتہ دار ان کا خیال رکھ رہے ہیں۔" رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونل چوہان اور بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو بھی ان ہندوستانی شخصیات میں شامل ہیں جو اس وقت خطے میں محصور ہیں، تاہم سب کے محفوظ ہونے کی اطلاع ہے ۔ یہ بحران اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی موت کے بعد پیدا ہوا ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments