فلم اینیمل سے شہر پانے والی اداکارہ تریپتی دیمری اب پروین بابی بنیں گی۔ بالی ووڈ شائقین کےلیے خوشخبری سامنے آئی ہے کہ ماضی کی نامور اداکارہ پروین بابی کی زندگی پر ایک فلم بننے جارہی ہے۔ پروین بابی کی بائیوپک سے متعلق یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ فلم میں پروین بابی کا مرکزی کردار اینیمل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی تریپتی دیمری نبھائیں گی۔ پروین بابی جو اپنی خوبصورت اداکاری اور دلکش شخصیت کےلیے جانی جاتی تھیں، سنیما کی ایک لیجنڈری شخصیت تھیں۔ یہ فلم ان کی زندگی اور کیریئر سے متعلق ان دیکھی معلومات کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی۔ پروین بابی نے 1970 اور 80 کی دہائی میں کئی نامور فلمیں کیں جن میں "دیوار"، "شان"، "امر اکبر انتھونی" اور "کھٹا میٹھا" جیسی مشہور فلمیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سنیما میں خواتین کے کرداروں کو نئی تعریف دی، جو طاقت اور نرمی کے امتزاج کے ساتھ تھے۔ تاہم پروین بابی کی زندگی میں ذاتی اور پیشہ ورانہ چیلنجز بھی شامل تھے، جن میں ذہنی صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ شوبز سے کنارہ کشی بھی شامل تھی۔ پروین بابی پر فلم سے متعلق پروڈکشن کی تفصیلات، جیسے کہ ڈائریکٹر اور دیگر کاسٹ ممبران کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ منصوبہ پہلے ہی شائقین اور نقادوں کے درمیان کافی مقبولیت حاصل کر چکا ہے اور فلم میں مرکزی کردار نبھانے کےلیے تریپتی دیمری مضبوط امیدوار ہیں۔
Source: Social Media
بنگلادیش نے کنگنا رناوت کی فلم پر پابندی لگادی
’گیم چینجر‘ کی پہلے دن 100 کروڑ کی کمائی متنازع ہوگئی
ناگا چیتنیا، سوبھیتا ڈھولیپالا کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے
وکرانت میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ابھیشیک بچن کے بیویوں سے متعلق بیان نے سب کو چونکا دیا
اپنی پوری زندگی میں کبھی منشیات کو ہاتھ بھی نہیں لگایا: جان ابراہم کا انکشاف
تھیٹر بھگدڑ کیس، الو ارجن کو بڑا ریلیف مل گیا
"ہمارا گھر یہاں تھا "، پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کا کلپ شیئر کردیا
ترپتی دمڑی نے سیم مرچنٹ سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
'ان سب کو مار ڈالو'، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے
رشمیکا مندانا انجری کا شکار، سلمان، وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی
لاس اینجلس: پریانکا نے آگ کا منظر دکھادیا، نورا بال بال بچیں
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر جَلد والدین بننے والے ہیں