ایک مہینے کے بعد جے پرکاش مجمدار کو ضمانت ملی کلکتہ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ترنمول لیڈر جے پرکاشمجمدار کو۔ مکان قبضہ کے مقدمے میں انہیں ضمانت ملی۔ عدالت نے شرائط عائد کر دی ہیں۔ تفتیش میں تعاون کے علاوہ بیرون ملک تو دور، شمالی24 پرگنہ اور کلکتہ سے باہر نہیں جا سکیں گے جے پرکاش۔ انہی شرائط پر کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس اجے کمار مکھرجی نے انہیں ضمانت دی ہے۔ مکان قبضہ کے الزام میں ترنمول لیڈر جے پرکاش مجمدار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 3جون کو دوپہر میں سالٹ لیک علاقے سے انہیں پہلے بدھان نگر نارتھ تھانے کی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ ان کے خلاف 12سال سے مکان پر قبضہ رکھنے کا الزام تھا۔ کرایہ مانگنے پر مکان مالک کو دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ اس الزام پر جے پرکاش کے خلاف علاقے کے رہائشیوں نے احتجاج کیا۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر جے پرکاش کو حراست میں لے لیا۔ مکان مالک کی شکایت کی بنیاد پر بعد میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ترنمول لیڈر کو لے کر پولیس سولٹ لیک کے اس مکان پر تلاشی کے لیے بھی گئی تھی۔ وین سے اترتے ہی جے پرکاش کو ہجوم نے گھیر لیا۔ انہیں نشانہ بنا کر انڈے پھینکے گئے۔ گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست دے کر ترنمول لیڈر نے کلکتہ ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ لیکن وہاں بھی پیچیدگی پیدا ہو گئی۔ جسٹس تیرتھنکر گھوش کی عدالت میں سماعت ہونی تھی۔ لیکن آخری لمحات میں ذاتی وجوہات کا حوالہ دے کر جسٹس اس کیس سے علیحدہ ہو گئے۔ پھر یہ کیس جسٹس اجے کمار مکھرجی کی عدالت میں چلا گیا۔ بدھ کو اس کیس کی سماعت ہوئی۔ وہاں جسٹس نے انہیں ضمانت تو منظور کی لیکن متعدد شرائط عائد کر دیں۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی