کلکتہ:ترنمول کانگریس کے دو امیدوار کنال گھوش اور ششی پانجا جمعرات کی شام کھدی رام انسولن کیندر میں واقع اسٹرانگ روم کے گیٹ کے باہر دھرنا پر بیٹھ گئے تھے، ان کی شکایت ہے کہ اندر مشکوک سرگرمیاں ہوئی ہیں، جس کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ ا س پر ہنگامہ مچنے کے بعد الیکشن کمیشن نے رات کے وقت ہنگامی پریس کانفرنس کی اور دھاندلی کے الزامات کو مسترد کیا۔ سی ای او منوج اگروال نے کہا کہ "سٹرانگ روم کو سیل کر دیا گیا ہے۔ کچھ اے آر او بیلٹ تقسیم کر رہے تھے، اور اس فوٹیج کی بنیاد پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے، یہ سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔" واضح رہے کہ نیتاجی انڈور اسٹیم کیمپس میں واقع کھدی رام انسولن کیندر کے اسٹرانگ روم میں رکھے ای وی ایم کےساتھ چھیڑ چھاڑ کا اندیشہ ظاہر کیاگیا۔ یہاں شمالی کلکتہ کے سات اسمبلی حلقوں کے ای وی ایم رکھے ہوئے ہیں۔ گڑ بڑی محسوس کرتے ہی ترنمول کے امیدوار کنال گھوش اور ششی پانجا وہاں پہنچے اور دھرنا پر بیٹھ گئے تھے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اورالیکشن کمیشن آف انڈیا کے افسران پارٹی کے متعلقہ نمائندوں کی موجودگی کے بغیربیلٹ باکس کھولنے کی کوشش کررہے ہیں۔کنال گھوش نے کہا، ”آپ الیکشن کمیشن کی لائیواسٹریمنگ اورسی سی ٹی وی کیمرے میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ اندرکام کررہے ہیں۔ ہمارا کوئی بھی نمائندہ اندرنہیں ہے۔ وہ ہمیں اندرنہیں جانے دے رہے ہیں۔ وہ ہم سے دوسرے امیدواروں سے بات کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ ہم دوسرے امیدواروں کی ذمہ داری کیوں لیں؟ ششی پانجا نے کہا، ”ہمیں تشویش ہے۔ کوئی ہیرا پھیری نہیں ہونی چاہئے۔ ہمیں یہ سب کیوں نہیں دکھایا جا رہا ہے؟” اس کے بعد بی جے پی کے امیدوار تاپس رائے ا ور سنتوش پاٹھک بھی اپنے حامیوں کے ہمراہ پہنچے جسے سے ٹکراﺅ کی صورتحال پیدا ہوئی۔ حالات بے قابو ہوتا دیکھ پولس کے علاوہ مرکزی فورسز کی اضافی کمک طلب کرلی گئی۔ رات گئے تک ہنگامہ جاری رہا۔ تاہم اس درمیان الیکشن کمیشن نے ہنگامی پریس کانفرنس کر صفائی پیش کی۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی