"مغربی بنگال اسمبلی میں پیر کے روز 'مغربی بنگال پبلک سیفٹی اینڈ کنٹرول آف اینٹی سوشل ایکٹیویٹیز بل، 2026' پیش کر دیا گیا، جسے عوامی حلقوں میں 'غنڈہ دمن بل' (انسدادِ غنڈہ گردی بل) کے نام سے جانا جا رہا ہے۔ یہ بل وزیرِ مملکت برائے داخلہ وشال لامہ نے ایوان میں پیش کیا۔" سلی گوڑی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے اور وزیرِ سیاحت شنکر گھوش نے اسمبلی میں مذکورہ بل کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سرکاری املاک کو تباہ کرنا کوئی جرم نہیں ہے، اب ان کے لیے اپنی غلطیوں کو سدھارنے کا وقت آ گیا ہے۔" شنکر گھوش نے ماضی کی حکومتوں اور اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں گزشتہ 15 سالوں سے لوٹ مار اور دہشت گردی کا بازار گرم رہا ہے۔ بنگال میں سی اے اے کے نام پر دانستہ طور پر انتشار پھیلایا گیا، لیکن اب اس قانون کی حمایت خود ریاست کی حکمران جماعت سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے بھی کی ہے۔ ترنمول کانگریس کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے وزیرِ سیاحت نے مزید کہا، "ترنمول کے جو رہنما غریبوں کے خون پسینے کی کمائی کا استحصال کر کے کروڑوں روپے کے بستروں پر سوتے تھے، وہ اب اس نئے قانون کے سخت انتظامات کے بعد ایسی جرات کرنے کی ہمت نہیں کر سکیں گے۔"
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی