اسمبلی چناﺅ سے قبل ریاست میں مرکزی افواج کی آمد شروع کولکاتا21فروری :بنگال میں انتخابی بگل بج چکا ہے! اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی ریاست میں مرکزی افواج کی آمد شروع ہو رہی ہے۔ یکم مارچ سے ہی ریاست میں نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کر دی جائے گی۔ موصولہ معلومات کے مطابق، دو مرحلوں میں کل 480 کمپنی مرکزی افواج تعینات کی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ریاست کے چیف سکریٹری، ہوم سکریٹری اور ڈی جی پی کو بھیجے گئے خط کے مطابق 240 کمپنیاں پہنچیں گی، جن میں 110 سی آر پی ایف (CRPF)، 55 بی ایس ایف (BSF)، 21 سی آئی ایس ایف (CISF)، 27 آئی ٹی بی پی (ITBP) اور 27 ایس ایس بی (SSB) کمپنیاں شامل ہیں۔ دوسرا مرحلہ (10 مارچ) میںبقیہ 240 کمپنیاں آئیں گی، جن میں 120 سی آر پی ایف، 65 بی ایس ایف، 16 سی آئی ایس ایف، 20 آئی ٹی بی پی اور 19 ایس ایس بی کمپنیاں شامل ہوں گی۔ مرکزی افواج کا بنیادی کام مختلف علاقوں میں گشت کرنا، حساس بوتھوں پر ووٹروں کا اعتماد بڑھانا اور ای وی ایم (EVM) کی حفاظت کرنا ہوگا۔ نیم فوجی دستوں کے 9 سیکشنز میں سے 8 سیکشنز کو گشت اور سیکورٹی کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ 1 سیکشن کو 'کوئیک ریسپانس ٹیم' (QRT) کے طور پر رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔سی آر پی ایف کے ویسٹ بنگال سیکٹر کے آئی جی سنجے یادو کو ان افواج کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ریاست کو ان دستوں کی رہائش اور نقل و حمل کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی