Kolkata

اشوک نگر میں گردے کی اسمگلنگ میں وکیل گرفتار

اشوک نگر میں گردے کی اسمگلنگ میں وکیل گرفتار

باراسات6جون: اشوک نگر گردہ اسمگلنگ کیس میں بنشدرونی کے ایک وکیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کا نام پردیپ کمار بار ہے، جس کی عمر 37 سال ہے۔ پولیس نے وکیل کو گھر پر نوٹس دے کر طلب کیا۔ وکیل جمعرات کی شام تقریباً 4 بجے اشوک نگر پولس اسٹیشن میں حاضر ہوا۔ اشوک نگر پولس اسٹیشن کے انچارج افسران نے صبح 3 بجے تک اس سے پوچھ گچھ کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق وکیل تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ اس لیے اسے گرفتار کیا گیا۔ قبل ازیں اشوک نگر پولس تھانہ نے گردے کی اسمگلنگ رنگ میں 5 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان سے پوچھ گچھ کے بعد اس وکیل کا نام سامنے آیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments