اروپ بسواس کو وکیل کے قتل کرنے کی کوشش معاملے میں عدالت سے راحت مل گئی قتل کی کوشش کے مقدمے میں سابق وزیر اروپ بسواس تحفظ حاصل ہو گیا۔ اس مقدمے میں ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے پہلے عدالت کو آگاہ کرنا ہوگا۔ جسٹس سوگت بھٹاچاریہ نے یہ ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ہی جسٹس بھٹاچاریہ نے یہ بھی کہا کہ ملزمان کو کمر میں رسّی باندھ کر گھمانا بند ہونا چاہیے۔ مقدمے کی اگلی سماعت23جولائی کو ہوگی۔ علی پور تھانے میں ایک وکیل نے اروپبسواس کے خلاف قتل کی کوشش کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق کھیل وزیر کے بھائی سوروپ کے خلاف مقدمہ لڑنے کے سبب انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس پر انہوں نے مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے تفتیش شروع کی۔ یہ مقدمہ کلکتہ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے اروپ بشوس کو تحفظ فراہم کیا۔ ان کے خلاف کوئی قدم اٹھانے سے پہلے عدالت کو مطلع کرنا ہوگا۔ یہ حکم جسٹس سوگت بھٹاچاریہ نے دیا۔ اس کے ساتھ ہی اس دن کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو محفوظ رکھنے کا بھی حکم دیا۔ اس کے علاوہ سماعت کے دوران ملزمان پر انڈے پھینکنے کا معاملہ بھی عدالت میں اٹھا۔ وکیل کشور دتہ کا الزام تھا کہ انڈے پھینکنے سے لے کر ملزمان پر حملے تک سب کچھ پولیس کے سامنے ہو رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ انہیں اس طرح کیوں پیٹا جا رہا ہے؟ جسٹس بھٹاچاریہ نے کہا کہ کمر میں رسّی باندھ کر گھمانا بند ہونا چاہیے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی