Kolkata

عراب الاسلام کا دعویٰ ممتا بنرجی ، بی جے پی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں

عراب الاسلام کا دعویٰ ممتا بنرجی ، بی جے پی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں

کولکتہ: بائیں بازو کی جماعتیں اب تک 'بجے مول' (بی جے پی اور ترنمول کی سیٹنگ) کا نعرہ لگاتی رہی ہیں، لیکن اب یہی بات ترنمول کانگریس کے معطل شدہ لیڈر اور کیننگ مشرق سے آئی ایس ایف کے امیدوار ارابل اسلام کی زبان سے سنی گئی ہے۔ ارابل نے الزام لگایا ہے کہ ممتا بنرجی اور بی جے پی مل کر کام کر رہے ہیں اور ممتا حکومت نے مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا، بلکہ انہیں صرف استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار کیننگ مشرق کے مسلمان ترنمول کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا:کیننگ میں جو دہشت گردی چلی ہے، اس کے باوجود ارابل اسلام وہیں سے جیت حاصل کرے گا۔ اس بار محض 1-2 فیصد مسلمان ہی ترنمول کو ووٹ دیں گے۔‘ بی جے پی کے ساتھ گٹھ جوڑ: ارابل کا الزام ہے کہ وقف املاک اور ایس آئی آر کے معاملے پر ممتا بنرجی پوری طرح بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر کام کر رہی ہیں۔ اسی وجہ سے بنگال کے مسلمان اب ان کے ساتھ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ممتا بنرجی ہر بار راجیہ سبھا میں کسی مسلمان کو بھیجتی تھیں، لیکن اس بار کسی ایک کو بھی نہیں بھیجا گیا۔ انہوں نے ممتا کی ذہنیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ اب صرف ہندو ووٹوں پر جیتنا چاہتی ہیں۔ آئی ایس ایف امیدوار نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں مسلم طلباءنے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی امتحانات میں بہترین نتائج حاصل کیے ہیں، لیکن کسی مسلم نوجوان کو نوکری نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ممتا کی پالیسیاں اور نظریات صرف ان کی اپنی فیملی کے لیے ہیں۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments