Kolkata

انڈیا اتحاد بے اثر، بنگال میں انتخابی شکست کے بعد ترنمول میں اندرونی اختلافات جاری: بی جے پی

انڈیا اتحاد بے اثر، بنگال میں انتخابی شکست کے بعد ترنمول میں اندرونی اختلافات جاری: بی جے پی

کولکاتہ، 8 جون : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما¶ں نے پیر کے روز اپوزیشن کے 'انڈیا اتحاد' کی افادیت پر سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد ترنمول کانگریس اندرونی اختلافات اور سیاسی بحران کا شکار ہے ۔بی جے پی کے سابق ریاستی صدر اور ریاستی وزیر دلیپ گھوش نے کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان سیاسی رقابت کا حوالہ دیتے ہوئے انڈیا اتحاد کو 'غیر م¶ثر' اور 'عملاً غیر موجود' قرار دیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی شکست کے بعد ممتا بنرجی کو اپوزیشن اتحاد کی میٹنگوں میں شرکت کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا، ''یہ اتحاد حقیقت میں موجود ہی نہیں ہے ۔ ممتا بنرجی پہلے کبھی اس کی میٹنگوں میں شریک نہیں ہوتی تھیں، لیکن اب انہیں ایسا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان کی اپنی پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اور ارکانِ پارلیمان بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ کئی عوامی نمائندے سرگرم نہیں ہیں اور بعض اپنے دفاتر تک نہیں جا رہے ۔ اقتدار کھونے کے بعد ترنمول کانگریس کی یہی حالت ہو گئی ہے ۔'' دلیپ گھوش نے مزید الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے کئی رہنما عوامی نگرانی اور قانونی کارروائی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ''کچھ لوگ چھپ رہے ہیں اور کچھ ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جب ان کی اپنی جماعت ہی ان کے ساتھ نہیں ہے تو پھر اور کون ان کا ساتھ دے گا؟'' ادھر بی جے پی کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا رکن سمیک بھٹاچاریہ نے بھی انڈیا اتحاد کی یکجہتی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی نے کھلے عام کانگریس کے خلاف انتخاب لڑا تھا۔ انہوں نے کہا، ''یہ ایک مضحکہ خیز صورتحال ہے ۔ کیا کبھی انڈیا اتحاد کی تمام جماعتوں کو ایک ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے دیکھا گیا ہے ؟ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی نے کانگریس کے خلاف انتخاب لڑا، پھر انڈیا اتحاد کہاں ہے ؟''بی جے پی رہنما¶ں کے ان بیانات کے بعد انڈیا اتحاد کی یکجہتی اور ترنمول کانگریس کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث مزید تیز ہو گئی ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments