Kolkata

آنند پور آتشزدگی معاملہ ، لاپتہ افراد میں سے 18 کی باقیات ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں

آنند پور آتشزدگی معاملہ ، لاپتہ افراد میں سے 18 کی باقیات ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں

آنند پور آتشزدگی معاملہ ، لاپتہ افراد میں سے 18 کی باقیات ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں آنند پور آتشزدگی کے واقعے کے 26 دن بعد، سنیچر کو 27 لاپتہ افراد میں سے 18 کی باقیات ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں۔ کانٹا پکور مردہ خانے میں سوگوار خاندان اپنے پیاروں کی باقیات لینے کے لیے جمع ہوئے، جبکہ 9 دیگر اجسام کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔پولیس کے مطابق، جن 18 افراد کی شناخت ہوئی ہے ان میں سے زیادہ تر کا تعلق مشرقی مدنا پور سے ہے، جبکہ کچھ مغربی مدنا پور اور جنوبی 24 پرگنہ کے رہائشی ہیں۔ ان خاندانوں کو قانونی کارروائی کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس حادثے میں اپنے جوان بیٹے اور بھائی کو کھونے والے مشرقی مدنا پور کے نرنجن منڈل نے بتایا کہ ان کے 18 سالہ بیٹے رام کرشن کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے، لیکن ان کے 39 سالہ بھائی گووند کا نمونہ ابھی تک میچ نہیں ہوا۔ تاہم، انہوں نے اپنے بھائی کے زندہ ہونے کی امید چھوڑ دی ہے اور دونوں کی آخری رسومات کے لیے 14 مارچ کی تاریخ طے کر لی ہے۔ واضح رہے کہ 25 جنوری کی دیر رات نریندر پور تھانہ کے تحت آنند پور میں دو گوداموں میں خوفناک آگ لگ گئی تھی۔ گودام کے اندر موجود کئی مزدور بروقت باہر نہ نکل سکے اور زندہ جل گئے۔ لاشیں اس حد تک جھلس چکی تھیں کہ ان کی شناخت ناممکن تھی، جس کے بعد فارنسک ٹیم کی مدد سے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کا عمل شروع کیا گیا۔ پولیس نے بقیہ 9 خاندانوں کو مزید کچھ دن انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ فارنسک جانچ ابھی جاری ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments