کولکاتا28مارچ :ترنمول کانگریس کے 15 سالہ دور اقتدار کے خلاف مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے امت شاہ نے 35 صفحات کی ایک ’چارج شیٹ‘ جاری کی ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ کولکتہ کے مختصر دورے پر آئے تھے۔ اسٹیج پر ان کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر شمیک بھٹاچاریہ، مرکزی وزیر سوکانتا مجمدار اور ریاست کے اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری موجود تھے۔ امت شاہ نے کہا، ”آپ ایک قبائلی خاتون صدر کی توہین کیسے کر سکتے ہیں؟ ملک کے وزیراعظم کی توہین کیسے کر سکتے ہیں؟“ بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں بنگالیوں کو ہراساں کیے جانے کے حوالے سے شاہ نے کہا، ”بنگلہ دیش سے جو لوگ داخل ہوتے ہیں، وہ بھی بنگلہ بولتے ہیں۔ اس ریاست کے کسی شہری کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن ہمارا پکا عزم ہے کہ دراندازوں کو چن چن کر ملک سے نکال باہر کریں گے۔“ روزگار کے حوالے سے شاہ نے کہا، ”کٹ منی، سنڈیکیٹ اور بدعنوانی کی وجہ سے اس ریاست میں صنعتیں اندھیرے میں ہیں، اس لیے یہاں نوکریاں نہیں ہیں۔ کم آمدنی اور کم تنخواہ والی ملازمتوں کی وجہ بھی وہی دراندازی ہے۔“ شاہ نے مزید کہا، ”خواتین کے خلاف جرم کرنے والوں کو سزا بھگتنی ہوگی۔ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ مجرم کون ہے۔ ہماری حکومت والی تمام ریاستوں میں ہم نے یہ کر کے دکھایا ہے۔ بی جے پی حکومت ایسا ماحول بنائے گی جہاں خواتین اپنی بات کہہ سکیں۔‘
Source: PC- anandabazar
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی