Kolkata

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کی 'جامع جانچ' کے لیے آخری تاریخ 7 فروری مقرر کی

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کی 'جامع جانچ' کے لیے آخری تاریخ 7 فروری مقرر کی

کولکاتا، 30 جنوری: الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کے خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) سے متعلق تمام سماعتیں اور متعلقہ دستاویزات اگلے سات دنوں کے اندر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کمیشن نے جمعہ کو کہا کہ ایس آئی آر کے تحت سماعت کے بعد اپ لوڈ کیے گئے تمام ڈیٹا کی اب ریاست میں مقرر خصوصی مبصر کی جانب سے باریک بینی سے جانچ کی جائے گی۔ اس کے لیے سبھی سماعتیں اور متعلقہ کاغذات سات دن کے اندر مکمل طور پر اپ لوڈ ہونا لازمی ہیں۔ یہ ہدایات ریاستی چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) کے دفتر میں الیکشن کمیشن کی مکمل بنچ میٹنگ کے بعد جاری کی گئیں، جس میں ایس آئی آر سماعتوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیشن نے ضلع الیکشن افسران (ڈی ای او)، الیکٹورل رجسٹریشن افسران (ای آر او) اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران (اے ای آر او) کو متعدد ہدایات دیں۔ کمیشن نے کہا کہ تمام زیر التواءسماعت نوٹس ہفتہ شام پانچ بجے تک جاری کیے جائیں۔ جو نوٹس ابھی تک ووٹروں کے گھروں تک نہیں پہنچے ہیں، انہیں یکم فروری شام پانچ بجے تک پہنچایا جائے اور بوتھ لیول افسران (بی ایل او) کے ذریعے فراہمی کا ثبوت اپ لوڈ کیا جائے ۔ کمیشن نے واضح کیا کہ تمام سماعتوں اور ان سے متعلق دستاویزات کو سات دن کے اندر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ جن معاملات میں سماعت ہو چکی ہے ، وہاں حاضر ہونے والے ووٹروں کی تفصیل اور ان سے حاصل شدہ دستاویزات دو فروری تک اپ لوڈ کیے جائیں۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ سماعتی مراکز پر تعینات مائیکرو آبزرورز کو آئندہ دو سے تین دن میں ہٹا کر رول آبزرورز کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی نگرانی کے لیے دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments