Kolkata

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ دیگر تمام ایجنسیوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ ممتا بنرجی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ میکانزم کے ذریعے سچائی سامنے نہیں آئے گی، بنرجی نے کہا کہ صرف سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونے والی جانچ ہی قابل اعتبار ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سنگور روانہ ہونے سے قبل کہا کہ، "ہمیں صرف سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ انھیں دیگر تمام ایجنسیوں پر اعتبار نہیں ہے۔اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، ممتا بنرجی نے کہا کہ، "اجیت پوار کے اچانک انتقال سے گہرے صدمے میں ہوں اور حیرت زدہ ہوں! مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھی مسافروں کی آج صبح بارامتی میں طیارے کے تباہ کن حادثے میں موت ہو گئی ہے، اور میں نقصان کا گہرا احساس محسوس کر رہی ہوں۔ ان کے خاندان کے ساتھ میری تعزیت، ان کے چچا شرد پوار جی اور تمام احباب کے ساتھ تعزیت کرتی ہوں۔ واقعہ کی مناسب تحقیقات کی ضرورت ہے۔۔"دریں اثنا، ایر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی ایک ٹیم بارامتی کے راستے پر ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا کہ اے اے آئی بی کی ٹیم دہلی سے پونے اور آخر کار بارامتی کے لیے روانہ ہو گئی ہے تاکہ اس حادثے کی جانچ شروع کر سکے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے یہ بھی کہا کہ اے اے آئی بی کے ڈائرکٹر جنرل حیدر آباد سے ممبئی پہنچیں گے۔ اجیت پوار پونے ضلع کے بارامتی حلقہ سے آٹھ بار رکن اسمبلی (ایم ایل اے) رہے۔ انہوں نے 1991 میں لوک سبھا میں بارامتی حلقے کی نمائندگی بھی کی۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اجیت پوار کے انتقال کے بعد مہاراشٹر میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments