کولکاتہ، 26 اپریل :مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کے روز عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بنی تو وہ مختلف برادریوں کے درمیان نفرت پیدا کرے گی اور ریاست کے سماجی تانے بانے کو نقصان پہنچائے گی۔ انہوں نے ریاست میں امن و خوشحالی برقرار رکھنے کے لیے لوگوں سے اپنی پارٹی ترنمول کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اپنے انتخابی حلقے بھوانی پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا، "بنگال میں مختلف مذاہب، ثقافتوں اور برادریوں کے لوگ امن اور خوشی کے ساتھ رہتے ہیں۔ ہم کسی مذہب یا ثقافت کے درمیان امتیاز نہیں کرتے ۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ ہماری دیرینہ روایت ہے ۔ بھوانی پور میں نسلوں سے مختلف برادریوں کے لوگ رہ رہے ہیں اور کبھی کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو وہ ایک برادری کو دوسری کے خلاف کھڑا کر دے گی اور ہمارے سماجی ڈھانچے کو تباہ کر دے گی۔" ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا، "بھوانی پور ایک منی انڈیا ہے جہاں مندر، مسجد اور چرچ سب موجود ہیں۔ تمام برادریوں کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں۔ مذہب ذاتی معاملہ ہے لیکن تہوار سب کے لیے ہوتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "بنگال میں مذہبی شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے بلکہ بی جے پی ہی فرقہ وارانہ سیاست کر رہی ہے اور امن کو متاثر کر رہی ہے ۔" انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ 63 میں ہر مذہب اور ثقافت کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں اور وہاں کبھی کوئی کشیدگی نہیں ہوئی۔ اس روایت اور ثقافت کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ قابلِ ذکر ہے کہ بھوانی پور اسمبلی حلقے میں 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔
Source: UNI NEWS
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی