Kolkata

رابندر ناتھ ٹیگور زندہ ہوتے تو شاید انہیں بھی نوٹس بھیج دیا جاتا،، ممتا کی سخت تنقید

رابندر ناتھ ٹیگور زندہ ہوتے تو شاید انہیں بھی نوٹس بھیج دیا جاتا،، ممتا کی سخت تنقید

کولکاتا13جنوری :وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ووٹر لسٹوں کی نظر ثانی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنز کیا کہ اگر رابندر ناتھ ٹیگور آج موجود ہوتے، تو شاید کمیشن انہیں بھی نوٹس بھیج دیتا۔ ریاست بھر میں ایس آئی آر (SIR) کی سماعتوں کے دوران عام لوگوں کو جس ہراسانی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس پر ممتا بنرجی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن جائز ووٹروں کے نام کاٹنے کے لیے 'بلیک میجک' (کالا جادو) کر رہا ہے۔ ایس آئی آر کی ڈرافٹ لسٹ سے لاکھوں لوگوں کے نام نکال دیے گئے ہیں، جس کے بعد ریاست بھر میں لوگ لمبی لائنوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس عمل کے دوران پیدا ہونے والے خوف اور تناو کی وجہ سے شہریوں کی موت کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، جس پر وزیر اعلیٰ نے الیکشن کمیشن کو براہِ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔ حال ہی میں نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کو بھی سماعت کے لیے طلب کیے جانے کی خبر پر ہنگامہ مچا تھا، جس کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے طنز کیا کہ کمیشن کسی کو نہیں بخش رہا۔ انہوں نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن اور بی جے پی کے درمیان گٹھ جوڑ کا الزام لگاتے ہوئے سوال کیا کہ یہ 54 لاکھ نام کہاں سے اور کیسے نکالے گئے؟ انہوں نے شکایت کی کہ کن لوگوں کے نام نکالے گئے ہیں اور اس لسٹ میں کون کون شامل ہے، اس بارے میں کمیشن کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہا۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments