کلکتہ ہائی کورٹ کے ڈویڑن بنچ نے بائیک پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو سخت جھڑک دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ’گروپ رائڈنگ‘ (ٹولی بنا کر چلنا) آج ہی سے بند ہوگی، لیکن شہریوں کی انفرادی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جسٹس شمپا سرکار کے ڈویڑن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سخت پابندیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا:"ہم کسی کی ذاتی آزادی میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ اگر کوئی شہری اکیلا بائیک پر نکلنا چاہتا ہے تو اسے روکا نہیں جا سکتا۔" عدالت نے الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ:کیا پڑوسی ریاستوں بہار اور آسام میں انتخابات کے دوران بائیک پر ایسی پابندیاں لگائی گئی تھیں؟ کمیشن ایسی کوئی مثال پیش نہیں کر سکا، جس پر عدالت نے کہا کہ اگر وہاں ایسا نہیں ہوا تو بنگال میں کیوں؟عدالت نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اگر بائیک پر پابندی ہے تو پھر گاڑیوں کے لیے ایسے قوانین کیوں نہیں بنائے گئے؟ عدالت نے سیاسی تصادم اور بدامنی کو روکنے کے لیے بائیک ریلیوں اور ایک ساتھ کئی بائیک سواروں کے چلنے پر آج ہی سے پابندی عائد کر دی ہے۔ یعنی سیاسی مقصد کے لیے گروہ کی شکل میں نکلنا ممنوع ہوگا، لیکن عام شہری اپنی ضرورت کے لیے بائیک استعمال کر سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک بائیک چلانے پر مکمل پابندی (سوائے ہنگامی حالات کے) لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جسٹس کرشنا راو نے اس نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا تھا اور صرف ووٹنگ سے 12 گھنٹے قبل بائیک پر پیچھے سواری بٹھانے پر پابندی لگائی تھی۔ کمیشن نے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس پر ڈویڑن بن? نے اب یہ متوازن فیصلہ سنایا ہے کہ سیاسی گروپ رائڈنگ بند رہے گی مگر انفرادی آزادی برقرار رہے گی۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی