Kolkata

آج وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے سویندو ادھیکاری، وزیر اعظم مودی بھی  رہیں گے شریک

آج وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے سویندو ادھیکاری، وزیر اعظم مودی بھی رہیں گے شریک

مغربی بنگال کی سیاست میں آج ایک نئے دور کی شروعات ہونے جا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آج ریاست میں اپنی پہلی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی کو ان کے ہی مضبوط گڑھ بھوانی پور میں زبردست شکست دینے والے قدآور لیڈر سویندو ادھیکاری آج صبح 10 بجے مغربی بنگال کے 9ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔کولکاتا کے مشہور بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں اس تاریخی تقریبِ حلف برداری کی شاندار تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس لمحے کا گواہ بننے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر نتن نوین سمیت 20 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی بڑے قد آور لیڈر کولکاتا پہنچ رہے ہیں۔ آزادی کے بعد پہلی بار بی جے پی نے بنگال اسمبلی انتخابات میں 293 میں سے 207 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی ہے، جبکہ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس محض 80 سیٹوں تک محدود ہو گئی ہے۔امت شاہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں سویندو ادھیکاری کو متفقہ طور پر بی جے پی مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ سویندو نے اس انتخاب میں ایک ساتھ دو نشستوں، اپنے آبائی ضلع مشرقی مدناپور کی نندی گرام اور جنوبی کولکاتا کی بھوانی پور سیٹ سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ بھوانی پور میں انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو 15 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔انتخابی مہم کے دوران ہی وزیر اعظم مودی نے بنگال کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ بی جے پی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں ضرور شریک ہوں گے۔ اپنے اسی وعدے کو نبھاتے ہوئے پی ایم مودی آج اسٹیج پر موجود رہیں گے۔ تقریب کے لیے ایک ہزار سے زائد کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 9 ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ بی جے پی مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد سویندو ادھیکاری نے جمعہ کی شام لوک بھون پہنچ کر گورنر آر این روی سے ملاقات کی اور نئی حکومت بنانے کا باضابطہ دعویٰ پیش کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، شانتنو ٹھاکر، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی سمیت ریاستی یونٹ کے کئی سینئر لیڈر بھی موجود تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments