Kolkata

اشتہار میں املا کی غلطیاں،مرکزی حکومت پر ترنمول کا طنز

اشتہار میں املا کی غلطیاں،مرکزی حکومت پر ترنمول کا طنز

کولکاتا20 دسمبر: پارلیمنٹ میں بنکم چندر چٹوپادھیائے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی لڑکھڑا گئے تھے اور انہیں 'بنکم دا' کہہ دیا تھا، جس پر ترنمول کے رکن پارلیمنٹ نے وہیں ان کی اصلاح کی تھی۔ یہاں تک کہ ایک بی جے پی وزیر نے 'وندے ماترم' کو 'وندے بھارت' سے ملا دیا تھا۔ بنکم کے اس واقعے کے بعد اب وزیر اعظم کی تقریب کے اشتہار میں بھی غلطیوں کی بھرمار نظر آئی ہے، جن کی نشاندہی ایک بار پھر ترنمول کانگریس نے کی ہے۔ ایک ہی اشتہار میں اتنی زیادہ غلطیاں دیکھ کر ریاست کی حکمراں جماعت نے سخت طنز کیا ہے۔ رانا گھاٹ کے متوا اکثریتی علاقوں میں ان دنوں بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور لوگ SIR (اسٹیٹ آئڈینٹیٹی رجسٹریشن) کے خوف میں مبتلا ہیں۔ اسی پس منظر میں آج ہفتہ کے روز نادیہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا جلسہ منعقد ہوا۔ اگرچہ دھند کی وجہ سے ان کا ہیلی کاپٹر رانا گھاٹ میں نہیں اتر سکا، لیکن انہوں نے ورچوئل ذریعے سے پہلے انتظامی اور پھر سیاسی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کئی سرکاری منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان پروگراموں کے لیے بھاری رقم خرچ کر کے اخبارات میں اشتہارات دیے گئے تھے، لیکن انہی میں غلطیاں سامنے آگئیں۔ شائع شدہ اشتہار میں املا (Spelling) کی کئی غلطیاں نظر آئیں، جنہیں ترنمول نے سوشل میڈیا پر نشان زد کر کے نمایاں کیا۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments