ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ایک طرف مبینہ دستخط جعلسازی معاملے میں تفتیش جاری ہے وہیں ہفتے کو علی الصبح کولکاتہ پولیس اور سینٹرل پولیس فورس کے جوان ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ اسی دوران نگر نگم بھرتی گھپلہ معاملے میں ای ڈی نے ترنمول کانگریس کے ممبراسمبلی اور سابق وزیر مدن مترا سے متعلق ٹھکانوں پر چھاپے ماری شروع کردی ہے۔ ایجنسی کے مطابق کولکاتہ زون کی ٹیمیں آج مدن مترا سے متعلق 7 ٹھکانوں پر ایک ساتھ سرچ آپریشن چلا رہی ہیں۔ ابھیشیک معاملے میں ہفتے کی صبح شالبانی تھانے کے افسران ان کی کالی گھاٹ رہائش گاہ پہنچے۔ اس دوران کولکتہ پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ مرکزی پولیس کے جوان بھی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ابھیشیک بنرجی کے قریبی ساتھی اور پرسنل اسسٹنٹ سُمت رائے کی تلاش میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ یہ معاملہ شالبانی پولیس سے متعلق ہے۔ ابھیشیک بنرجی کی رہائش گاہ پر پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایم سی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی پہنچیں لیکن مختصر قیام کے بعد وہ وہاں سے چلی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ابھیشیک بنرجی کے ایک معاون کی تلاش میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ پولیس نے گھر کے اندر تلاشی لی۔ خواتین پولیس اہلکاروں سمیت کئی پولیس اہلکار گھر کے اندر موجود تھے۔ یاد رہے کہ مبینہ دستخط جعلسازی معاملے میں بھی سی آئی ڈی تحقیقات کر رہی ہے۔ سی بی آئی اور سی آئی ڈی پچھلے کچھ دنوں میں کئی بار ان کی رہائش گاہ پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل سی آئی ڈی نے جعلی دستخط معاملے میں جمعرات کو ابھیشیک بنرجی سے پوچھ گچھ کی تھی۔ نفرت انگیز تقریر معاملے میں بھی سی آئی ڈی نے ابھیشیک بنرجی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی آئی ڈی پہلے بھی کالی گھاٹ واقع احاطے اور ترنمول کانگریس کے دفتر پہنچی تھی۔ تحقیقات کا مرکز وہ الزامات ہیں جن میں ممبران اسمبلی کے دستخط مبینہ طور پر فرضی بتائے گئے ہیں۔ جمعرات کو سی آئی ڈی نے مغربی بنگال اسمبلی میں جعلی دستخط معاملے کے سلسلے میں ابھیشیک بنرجی سے 5 گھنٹے سے زیادہ دیر تک پوچھ گچھ کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ابھیشیک بھوانی بھون میں طویل پوچھ گچھ کے دوران سی آئی ڈی کے کئی سوالوں کے تسلی بخش جواب نہیں دے پائے۔ سی آئی ڈی ذرائع کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران کئی بار ابھیشیک بنرجی کا غصہ بھی پھوٹ پڑا۔ سی آئی ڈی نے اب ابھیشیک کو 14 جون کو دوپہر 12 بجے دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ دریں اثنا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مغربی بنگال کے مشہور نگر نگم بھرتی گھپلے میں ایک بار پھر بڑی کارروائی کی ہے۔ ایجنسی نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) ایم ایل اے اور سابق وزیر مدن مترا سے منسلک ٹھکانوں پر چھاپے ماری شروع کردی ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق کولکاتہ زون کی ٹیم نے آج مدن مترا سے متعلق 7 مقامات پر ایک ساتھ سرچ آپریشن چلا رکھا ہے۔ یہ پورا معاملہ نگر پالیکاؤں مں نوکری دلانے کے بدلے مبینہ طور پر کروڑوں روپئے لینے سے متعلق ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق مدن مترا نے کمر ہٹی نگر نگم سمیت مختلف نگر پالیکاؤں میں غیر قانونی تقرریوں کے عوض ثالثوں کے ذریعے نقدی اور سونے کے طور پر رشوت لی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مدن مترا 125 سے زائد غیر قانونی تقرریوں میں براہ راست ملوث پائے گئے ہیں، جن میں نا اہل امیدواروں کو نوکریاں دلائی گئی ہیں۔
Source: social media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی