کولکتہ، 26 ستمبر:ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت پر مغربی بنگال کو ملنے والی رقم روکنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ جمعہ کے روزمسٹر بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے یہاں منعقدہ ایک تقریب میں سنہرا بنگال کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے وعدوں کی صداقت پر سوال اٹھایا اور ریاست کو دو لاکھ کروڑ روپے کی زیر التواءادائیگی کے ان کے دعوے پر وضاحت طلب کی۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ''سونار بنگال کا خواب دیکھنے سے پہلے مسٹر شاہ کو یہ جواب دینا چاہیے کہ بنگال کا واجب الاداءبقایا کیوں ادا نہیں کیا گیا''۔ انہوں نے کہا کہ ''اگر وہ کہتے ہیں کہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں، تو میں انہیں چیلنج دیتا ہوں کہ وہ کسی بھی اسٹیج یا چینل پر حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ بحث کریں''۔ ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی کو بار بار 'سونار بنگال' نعرے کے استعمال پر نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ ''وہ سنہرا بنگال بنانے کی بات کرتے ہیں، لیکن بہار، گجرات، مہاراشٹر یا اتر پردیش کا کیا؟'' کیا وہ ریاستیں کسی بھی طرح 'سونار' بن پائی ہیں؟ وہ بنگال کا پیسہ بی جے پی کے زیر انتظام ریاستوں کو بھیج رہے ہیں''۔ اسی دوران انہوں نے شدید بارش کے باعث کولکتہ میں پانی جمع ہونے کے مسئلے پر کہا کہ ''جب صرف چار گھنٹے میں 300 ملی میٹر بارش ہو جائے تو کوئی بھی انتظامیہ کیا کر سکتی ہے ؟'' اس کے باوجود صورتحال میں تیزی سے بہتری آئی ہے ، اگر شہر واقعی بند ہوتا، تو مسٹر شاہ کولکتہ میں آرام سے کیسے گھوم سکتے تھے ؟'' اس سے قبل مسٹر شاہ نے شہر کے سنتوش مترہ اسکوائر میں درگا پوجا کی تقریب کا افتتاح کیا اور پوجا کی، ساتھ ہی آئندہ اسمبلی انتخابات میں سیاسی تبدیلی کی امید ظاہر کی۔
Source: uni news
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی