ابھیشیک بنرجی کا سیوا شرے پروجیکٹ اب نندی گرام میںبھی کولکاتا27دسمبر:ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی نے اپنے انتخابی حلقہ ڈائمنڈ ہاربر تک محدود 'سیوا شرائے پروجیکٹ' (Sebashray Project) کو اب ریاست کے دیگر حصوں میں بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس مہم کا آغاز اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری کے حلقہ انتخاب نندی گرام سے کیا جا رہا ہے۔نندی گرام وہی حلقہ ہے جہاں 2021 کے اسمبلی انتخابات میں شبھیندو ادھیکاری نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو معمولی فرق سے شکست دی تھی۔ابھشیک بنرجی کا وہاں 'سیوا شرائے کیمپ' لگانا براہ راست شبھیندو ادھیکاری کو ان کے گڑھ میں چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔اس اقدام کا مقصد نندی گرام کے عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھلے ہی انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو منتخب کیا ہو، لیکن حکومت اور حکمران جماعت کے اعلیٰ رہنما انہیں سرکاری خدمات سے محروم نہیں رکھیں گے۔ فی الحال یہ طے پایا ہے کہ 15 جنوری سے نندی گرام کے دو بلاکوں میں یہ کیمپ شروع ہوں گے۔ابتدائی منصوبہ بندی کے مطابق یہ کیمپ 7 سے 10 دن تک جاری رہیں گے۔ چونکہ یہ منصوبہ ابھشیک بنرجی کا ہے، اس لیے ان کی وہاں موجودگی لازمی قرار دی جا رہی ہے۔ وہ یا تو کیمپ کے آغاز پر وہاں جائیں گے یا کیمپ کے اختتام پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔کووڈ کے دوران ابھشیک بنرجی کا 'ڈائمنڈ ہاربر ماڈل' اور 'سیوا شرائے کیمپ' کافی مقبول ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق، ابھشیک کے دفتر کو نندی گرام سے بھی ایسے کیمپ لگانے کی بہت سی درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔ابھشیک بنرجی جنوری کے آغاز سے ریاست کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ وہ 2 جنوری کو باروئی پور اور 3 جنوری سے شمالی بنگال کے دورے پر ہوں گے۔ جنوری کے وسط میں مشرقی مدنی پور میں ان کے ایک بڑے جلسے کا امکان ہے، جہاں سے وہ باضابطہ طور پر نندی گرام میں اس منصوبے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی