طلوع فجر میں ابھیشیک بندیوپادھیائے کے گھر تلاشی شالبنی تھانے کی پولیس نے۔ تالا توڑ کر ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے کالی گھاٹ کے پٹوا پاڑہ والے گھر میں داخل ہوئے پولیس افسران۔ اس دوران باہر گھر کے گرد مرکزی فورس تعینات تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ ابھیشیک کے قریبی معاون سومتر رائے کی تلاش میں پولیس نے تلاشی لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، شالبنی کے ایک ترنمول لیڈر کی شکایت ہے کہ ابھیشیک کے قریبی معاون سومتر رائے نے ٹکٹ دینے کے عوض رقم کا غبن کیا ہے۔ اس شکایت کی بنیاد پر سومتر کی تلاش میں تلاشی جاری ہے۔ موبائل کے ٹاور لوکیشن ٹریک کر کے ابھیشیک کے کالی گھاٹ والے گھر کا پتہ معلوم ہوا۔ اس کی بنیاد پر شالبنی تھانے کی پولیس کی بڑی تعداد رات ڈھائی بجے کے قریب ڈی ایس پی کی قیادت میں کالی گھاٹ تھانے پہنچی۔ وہاں پہلے جی ڈی درج کی گئی۔ اس کے بعد صبح تین بجے کے قریب ابھیشیک کے گھر پہنچی پولیس۔ اس میں خواتین افسران بھی شامل تھیں۔ مرکزی فورس نے ابھیشیک کے گھر کا گھیراو کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ کافی دیر تک گھر والوں کو آوازیں دی گئیں۔ جب کسی کی طرف سے جواب نہ آیا تو آخر کار تالا توڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تالا توڑ کر ابھیشیک کے گھر میں داخل ہوئی پولیس۔ صبح سات بجے کے کچھ دیر بعد وہاں سے نکلی شالبنی تھانے کی پولیس۔ ذرائع کے مطابق، شالبنی تھانے کی پولیس ابھی بھی شہر نہیں چھوڑی ہے۔ سومتر رائے کے گھر بھی تفتیش کار جا سکتے ہیں۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی