کولکتہ: 2026 کے انتخابات بنگال بی جے پی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں، اسی لیے ووٹوں سے قبل کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ’پریورتن یاترا‘ نامی میگا مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم میں حصہ لینے کے لیے پیر کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست کے دورے پر آ رہے ہیں، جس پر ترنمول کانگریس کے کل ہند جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے شدید طنز کیا ہے۔ ڈائمنڈ ہاربر کے رکن پارلیمنٹ نے کولکتہ کے نظرول منچ میں درج فہرست ذاتوں کے کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ”زمینداری بابووں نے کل سے رتھ یاترا شروع کی ہے۔ میں پہلی بار فروری میں رتھ دیکھ رہا ہوں۔ ہم نے دیوی دیوتاوں کی رتھ یاترا تو دیکھی تھی، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ چوروں اور دھوکے بازوں کی رتھ یاترا دیکھ رہے ہیں۔“ ابھیشیک بنرجی نے مزید کہا کہ بی جے پی نے محض 70 نشستیں جیت کر رتھ نکالنا شروع کر دیا ہے، سوچیں اگر وہ مزید 70 سیٹیں جیت جاتے تو کیا کرتے؟ انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا: ”اگر آپ کے علاقے سے یہ رتھ گزرے تو انہیں مچھلی اور گوشت کھلائیں۔ مہمان بھگوان کے برابر ہوتا ہے۔ ان کے لیڈر مچھلی کھانے سے منع کرتے ہیں، لیکن ہم مہمانوں کی تواضع کریں گے۔ ہاتھ جوڑ کر کھڑے رہیے گا۔“ واضح رہے کہ اتوار یکم مارچ سے ریاست کے مختلف حصوں میں بی جے پی کی ’پریورتن یاترا‘ شروع ہو چکی ہے، جو تمام 294 اسمبلی حلقوں سے گزرے گی۔ اس مہم میں امت شاہ کے علاوہ کئی مرکزی وزرا اور بڑے لیڈران کی شرکت متوقع ہے۔ انتخابات سے قبل بی جے پی کے اس پروگرام نے ریاست میں شدید سیاسی لفظی جنگ چھیڑ دی ہے۔
Source: PC- sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی