انتخابات سے قبل ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ وہ بنگال جیت کر دہلی فتح کرنے کے لیے نکلیں گی۔ اگرچہ بنگال کے انتخابات کا عوامی مینڈیٹ ان کے خلاف گیا ہے، لیکن ترنمول سپریمو اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ شکست کے بعد اپنی پہلی ہی پریس کانفرنس میں ممتا بنرجی نے اپنی مستقبل کی حکمت عملی واضح کر دی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا: ”اب میں ایک آزاد پنچھی ہوں۔ اب میں وزیر اعلیٰ نہیں ہوں۔ میں ایک عام کارکن کی طرح انڈیا اتحاد کو مضبوط کروں گی۔“ انتخابی نتائج کے مکمل اعلان سے قبل ہی پیر کے روز 'انڈیا' بلاک کے رہنماوں نے ترنمول سربراہ سے رابطہ کیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت دیگر رہنماوں سے ان کی بات چیت ہوئی ہے۔ منگل کو کالی گھاٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے بتایا۔سونیا جی نے مجھے فون کیا تھا۔ راہول گاندھی، اروند کیجریوال، ہیمنت سورین، تیجسوی یادو اور اکھلیش یادو سے بھی بات ہوئی ہے۔“ممتا نے پر اعتماد لہجے میں اعلان کیا، ”انڈیا ٹیم میرے ساتھ ہے۔ اب میں ایک چھوٹے سے کارکن کی طرح انڈیا اتحاد کو مضبوط کروں گی۔ یہ ایک بہت طاقتور اتحاد بنے گا۔“ان کے اس بیان سے واضح ہے کہ بنگال کی اقتدار چھن جانے کے بعد اب ممتا بنرجی اپنی پوری توجہ قومی سیاست اور مرکز میں بی جے پی کے خلاف محاذ آرائی پر مرکوز کرنے والی ہیں۔
Source: PC-sangbadpratidin
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی