Kolkata

اب کمر ہٹی کے ایم ایل اے مدن مترا کو جان بچا کر بھاگنا پڑا

اب کمر ہٹی کے ایم ایل اے مدن مترا کو جان بچا کر بھاگنا پڑا

کمرہٹی ترنمول کے ایم ایل اے مدن مترا کو آدھی رات کو احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی گاڑی کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ اتنا ہی نہیں گاڑی پر انڈے پھینکے جانے کے بھی الزامات لگے۔ حملے کے بعد مدن نے ایک فیس بک لائیو پر آکر دعویٰ کیا، ”میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے موت کو دیکھا“۔ کمرہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 14 میں بدامنی کی خبر ملنے کے بعد ہفتہ کی رات مدن اپنی کار میں روانہ ہوئے تھے۔ وہ اس وارڈ کے کونسلر ارندم بسواس سے ملنے گئے تھے۔ اور اسی وقت وہ احتجاج میں گھر گئے۔ مدن نے فیس بک لائیو پر الزام لگایا کہ 100-150 لوگوں نے ان کی کار کو گھیر لیا۔ ان سب کے ہاتھوں میں لاٹھیاں تھیں۔ ہر کوئی پرتشدد پر آمادہ تھا۔ مبینہ طور پر، مظاہرین نے مدن کو دیکھتے ہی 'چور، چور' کے نعرے لگائے۔ یہی نہیں کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی پر انڈے بھی پھینکے۔ مدن کا دعویٰ ہے کہ ان کی کار کے ڈرائیور کو پکڑ کر مارا پیٹا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کچھ مقامی خواتین کی مدد سے ہی زندہ رہنے میں کامیاب ہو سکے۔ انہوں نے ان خواتین نے اپنے گھر میں اندھیرے میں چھپا رکھا تھا۔ کمرہٹی کے ایم ایل اے کا دعویٰ ہے کہ 'ہنگامہ' تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments